Aaj Logo

شائع 17 فروری 2024 12:25am

تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجا کو رہائی مل گئی

نو مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن طیبہ راجا کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار رکن طیبہ راجا کو ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کی گیا۔

طیبہ کو 9 مئی کو لاہور کے جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

طیبہ راجہ کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

رہائی بعد طیبہ راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ دس ماہ بعد آج آخرکار مجھے جیل سے رہائی ملی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے میرے لیے دعائیں مانگیں اور اپنے والدین کا جنھوں نے مجھے سہارا دیے رکھا۔

Read Comments