Aaj Logo

شائع 19 فروری 2024 01:12pm

کیا دنیا بھر سے ملیریا 10 سال میں ختم ہوسکتا ہے؟

برطانوی ماہرین نے ملیریا کی روک تھام کی ایک ایسی ویکسین تیار کی ہے جس کی مدد سے انقلابی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

ماہرین کو امید ہے کہ نئی برطانوی ویکسینز کے موثر اور بروقت استعمال سے دنیا بھر میں 10 برس کے دوران ملیریا کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔

معروف برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی ویکسین کی تیاری میں آکسفرڈ کے جینر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ملیریا کی روک تھام کے لیے تیار کی جانے والی نئی ویکسین افریقا کے انتہائی پس ماندہ ممالک کے لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے روکنے میں کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

پروفیسر ایڈریان ہِل کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین کی آزمائش کامیاب رہی ہے۔ مجموعی طور پر دو ویکسینز تیار کی گئی ہیں جو حالات کی مناسبت سے بروئے کار لائی جاسکتی ہیں۔

ڈینور میں امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنسز کی سالانہ کانفرنس میں پروفیسر ایڈریان ہِل نے بتایا کہ ماہرین نے ویکسین کی تاثیر بڑھانے پر غیر معمولی توجہ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ملیریا کی علامات اور اس سے بچاؤ

کراچی: ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

گیسٹرو,ملیریا سے اموات میں اضافہ: مزید 2 بچے چل بسے

Read Comments