Aaj Logo

شائع 19 فروری 2024 01:35pm

پیپلز پارٹی قیادت کا لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہا ہے کہ پی پی قیادت نے حکومت سازی کے بعد پنجاب میں ڈیرےڈالنےکا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ب پنجاب بھرمیں پارٹی کو وارڈ،یونین کونسل کی سطح پر مستحکم کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تنظیم نو کی جائےگی، پارٹی قیادت نے پیپلزپارٹی لاہور کے صدرچودھری اسلم گل کا استعفیٰ منظورکر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری اسلم گل نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکتو کمیٹی میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور،پنجاب میں پارٹی کے معاملات براہ راست بلاول بھٹو زرداری خود دیکھیں گے۔

Read Comments