افغانستان: صوبہ نورستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 25 افراد جاں بحق

شدید برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات، ہیلی کاپٹر اترنے سے قاصر
شائع 20 فروری 2024 12:26pm

افغانستان کے مشرقی صوبہ نورستان کے ایک گاؤں میں شدید برف باری کے باعث مٹی کا تودا گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

شدید برف باری کے باعث ہیلی کاپٹر اترنے سے قاصر ہیں اور سڑکوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔

Read Comments