Aaj Logo

شائع 20 فروری 2024 01:21pm

این اے 117 سے عبالعلیم خان کی کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر نے علیم خان کی کامیابی کے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 اور 15 فروری کو جاری کیا جانےوالا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،

درخواست میں کہا گیاہے کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

درخواست میں الیکشن کمیشن ، آر او اوردیگرامیدواروں کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے مزید استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسرسے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔

Read Comments