Aaj Logo

شائع 22 فروری 2024 09:35am

لاہور کے اسکول ، کالجر میں ماحولیات سے آگاہی کا پیریڈ رکھنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام اسکولز اور کالجز کو آگاہ کرے۔

تحریری حکم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نے پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل کے میچزکےدوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کا لاہور میں ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کافیصلہ

اسموگ تدارک کیس: ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے پیشرفت رپورٹسطلب

لاہورہائیکورٹ کا پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کوبھاری جرمانہ کرنے کا حکم

Read Comments