Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت کا لاہور میں ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

محسن نقوی نے مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا
شائع 02 جنوری 2024 07:19pm

پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور میں ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم کے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس اور پائلٹ کرنل عبید شامل تھے۔

محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لیے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی تاکہ اسموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا لاہور میں کامیاب تجربہ کیا گیا اور ایئر کوالٹی لیول کئی روز 200 سے نیچے رہا، امید ہے کہ جنوری میں مناسب بادل آتے ہی دوبارہ مصنوعی بارش برسائی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش برسا کر یواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی اس کاوش کو فراموش نہیں کرسکتی، مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بے پایاں تعاون کے شکر گزار ہیں۔

یو اے ای ماہرین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے سربراہ احمد الکمال اور وفد کے دیگر ارکان نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

عالمی بینک کا مصنوعی بارش کے منصوبوں سے اختلاف، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

اسموگ ختم کرنے کیلئے پنجاب میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری

lahore

smog

smog emergency

Lahore smog

lahore smog condition

punjab smog

Artificial Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div