Aaj Logo

شائع 22 فروری 2024 11:32am

شدید بارشیں اور برفباری: شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند کر دی گئی

خیبر پختونخواہ کے علاقے اپر کوہستان میں بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہرا قراقرم ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے، موسم کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اپر کوہستان میں بھاشا کے مقام پر پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی، جس کے باعث 1 ہزار سے زائد مسافر پھنس گئے تھے۔

شدید بارشوں اور برفباری کے باعث اب ایک بار پھر قراقرم ہائے وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات سامنے آ گئی ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں شاہراہ قراقرم پر پھنسے کئی مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ریسکیو آپریشن ڈیم سائٹ ایریا اور بشیداس کیمپ کے پاس کیا گیا، جہاں سے 80 سے زائد مسافروں کو ریسکیو کیا گیا۔

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں جوانوں کے ساتھ ساتھ مشینری کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ فضائی نگرانی کے لیے 300 ڈرونز کو بھی بروائے کار لایا گیا۔

Read Comments