Aaj Logo

شائع 23 فروری 2024 01:57pm

قبرستان سے وی لاگ: اداکارہ متھیرا مومن ثاقب پر برس پڑیں

قبرستان سے وی لاگ بنانے پر اداکارہ متھیرا نے میزبان مومن ثاقب کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، اداکارہ نے مومن کے عمل کو احمقانہ بھی قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں میزبان اور سوشل میڈیا میم سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے مومن ثاقب نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں وی لاگ شئیر کیا، جس میں وہ ایک قبرستان میں موجود تھے۔

قبرستان میں کھڑے ہو کر مومن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مستقبل ہے، انسان کی بس یہی حقیقت ہے، سب کا یہی مستقبل ہے، جو مرضی کرلو۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جتنا پیسہ کما لو، جتنی بھی شہرت حاصل کرلو، سب کا آخری انجام یہی ہے، اداکار کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ جب موت آئے گی، تب جتنا بھی غرور، ناکامیاں، خوشی کے مواقع سب ختم ہو جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر یہ وی لاگ صارفین کی توجہ سمیٹ رہا تھا کہ ایسے میں اداکارہ متھیرا بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہیں سکیں، اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ مجھے معاف کیجیے گا، مگر یہ احمقانہ حرکت ہے، کیونکہ ہمارے یہاں بہت سے لوگ ہیں، جو ان دنوں مشکل لمحات اور خودکشی جیسا قدم اٹھانے کا سوچ رہے ہیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ خراب ذہنی صحت کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں اس طرح کی ویڈیوز اور مناظر بعض اوقات انہیں اندر سے مزید توڑ دیتی ہیں۔

Read Comments