Aaj Logo

شائع 24 فروری 2024 09:57am

متحدہ عرب امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا

متحدہ عرب امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کو 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب اہم اصلاحاتی پیشرفت کے یو اے ای کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

فیٹف نے جائزے کے بعد متحدہ عرب امارات کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا-

یہ فیصلہ پیرس میں فیٹف کے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر دیا گیا۔

اس حوالے سے فیٹف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانیں بنائے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

فیٹف رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کیو بھی قابل ذکر گردانا گیا۔

Read Comments