بااثر وڈیرے کا کمسن بچے پر بہیمانہ تشدد

بچہ چلّاتا رہا لیکن بااثر وڈیرے کو اس پر رحم نہیں آیا
شائع 25 فروری 2024 05:48pm

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں بااثر وڈیرے نے کمسن بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بااثر وڈیرے نےکمسن بچے کو گندم توڑنے کے الزام میں دھوپ میں درخت کے ساتھ باندھ دیا۔

بچہ چلّاتا رہا لیکن بااثر وڈیرے کو اس پر رحم نہیں آیا۔

بچے کے چلانے پر علاقہ مکین بچے کو چھڑا کر گھر لے آئے۔

بچے کا کہنا ہے کہ گندم کے پاس کھڑا دیکھ کر وڈیرے نے مجھے پکڑ کر مارا اور باندھ دیا۔

واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

Read Comments