Aaj Logo

شائع 27 فروری 2024 09:52am

دوسرے بچے کی پیدائش، حسن علی نے نومولود کا نام شئیر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کھلاڑی نے نومولود کا نام بھی صارفین سے شئیر کر دیا ہے۔

فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی ہے، جس میں کھلاڑی نے لکھا کہ ’بیٹی پیدا ہوئی ہے‘۔

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ الحمداللہ آج صبح ہمیں اللہ نے بیٹی عطا کی ہے، ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

حسن علی نے مداحوں سے اپنی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

بالر نے بیٹی کا نام شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حزال حسن علی، ساتھ ہی کھلاڑی نے تاریخ بھی لکھی جو کہ آج یعنی 26 فروری 2024 کی تھی۔

واضح رہے حسن علی نے اگست 2019 میں بھارتی لڑکی سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی، جبکہ قومی کرکٹر کے ہاں 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Read Comments