Aaj Logo

شائع 28 فروری 2024 10:21am

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے معاملات طے پاگئے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سینیٹرز کے انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کرلیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پانے کے علاوہ سینیٹرز کے انتخابات میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس پارٹی سے اپوزیشن لیڈر ہوگا، وہی دوسرے اتحادی کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں تعاون کرے گا جس کا سینیٹر ہو گا وہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں جمیعت علمائے اسلام اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے دستبردار ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے مرحوم رُکن کے دستخط بھیشامل

مخصوص نشستیں صرف الیکشن لڑنے والی جماعتوں کا حق ہیں، نلیگ

Read Comments