خانیوال: تیر رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا
شائع 28 فروری 2024 02:18pm

خانیوال میں میاں چنوں روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر ایک طالبہ جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں۔

سٹی میاں چنوں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور علی افضل کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میاں چنوں میں طالبات کو تیز رفتار گاڑی سے روندنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے زخمی طالبات کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں

ہری پور میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 جاںبحق

کراچی میں کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 سگے بھائیہلاک

دنیاپور میں مسافر وین کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 6 افراد جاںبحق

Read Comments