راولپنڈی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے
شائع 28 فروری 2024 04:45pm

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے بھاگ نکلے۔

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشیں اسپتال منتقل کیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

Read Comments