Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2024 02:59pm

اے ایس پی شہر بانو اہلخانہ سمیت سعودی شاہی مہمان بنیں گی

سعودی عرب نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو بطور شاہی مہمان دورے کی دعوت دے دی ہے۔

گزشتہ دنوں لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں عربی خطاطی والا لباس زیب تن کیے ہوئے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے پاکستان میں سعودی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سعودی سفارتخانے میں خاتون پولیس افسر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔

سعودی سفیر کی جانب سے پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

جبکہ انہیں بتایا گیا ہے ان کے اور اہلخانہ کے دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی، اے ایس پی اور ان کے اہلخانہ سعودی مہمان ہوں گے۔

واضح رہے اے ایس پی شہر بانو نقوی کے بہاردارنہ عمل پر آرمی چیف کی جانب سے بھی ان کی تعریف کی گئی ہے۔

Read Comments