کراچی : مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سےاتر گئیں

کے پی ٹی پھاٹک پر بوگیاں اترنے سے کراچی سرکلر ٹرین معطل ہوگئی، ذرائع
شائع 02 مارچ 2024 05:30pm

کراچی میں کے پی ٹی ٹرمینل گیٹ پھاٹک پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے یکطرفہ ٹریفک معطل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی ٹی پھاٹک پر بوگیاں اترنے سے کراچی سرکلر ٹرین معطل ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سٹی اسٹیشن سے ریسکیو ریلیف کرین ٹرین روانہ نہیں کی گئی۔

Read Comments