Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2024 10:05pm

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

برسات کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کا سبب بننے والا ایک اور موسمیاتی سسٹم جلد ملک میں داخل ہونے والا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے 5 سے 7 مارچ کے درمیان مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔

Read Comments