پتوکی: کچرے کے ڈھیر میں پھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

افسوسناک واقعہ پتوکی مدینہ کالونی ریلوے روڈ کے قریب پیش آیا
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2024 09:23am

پتوکی میں خاتون نے نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔

افسوسناک واقعہ مدینہ کالونی ریلوے روڈ کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے نومولود بچے کو زخمی کیا۔

واقعے کے بعد اہل محلہ نے بچے کو کتوں سے چھڑوایا اور دیکھا تو وہ مردہ تھا۔

مقامی افراد نے لاش کو پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Read Comments