Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2024 11:59pm

جے یو آئی سندھ کا اہم اجلاس اتوار کو ہوگا، مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے

جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع کے اراکین کا اہم اجلاس اتوار کو کورنگی میں ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر مولانا راشد محمود سومرو اور دیگر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

رہنما جے یو آئی سمیع الحق سواتی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر ہفتے کی شام کراچی پہنچے اور اتوار کو کورنگی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کے ذمہ داران سے خطاب کریں گے، اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے، مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کے ذمہ داران کو اہم ہدایات دیں گے۔

Read Comments