Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2024 02:59pm

نومنتخب وزیراعظم کے خطاب میں میثاقِ مدینہ کا تذکرہ

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دوران خطاب میثاق مدینہ کا تذکرہ کر دیا ہے۔

اتوار کے روز قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخابات میں شہباز شریف بطور وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، اپنی تقریر میں نو منتخب شہباز شریف نے دیگر سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جبکہ شہباز شریف نے معیشت کو مضبوط بنانے اور زراعت کے شعبوں سے متعلق بھی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اسی دوران شہباز شریف نے میثاق مدینہ کا بھی تذکرہ کیا، جس میں نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میثاق مدینہ میں غیر مسلموں کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق مدینہ کے مطابق غیر مسلم بھی سکون کے ساتھ مسلمانوں کی زمین پر رہ سکتے تھے، ہمارے سبز جھنڈا بھی سب کو امن و سکون کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کا خلا نہیں آنے دیں گے۔

Read Comments