Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2024 03:27pm

چینی سیل فون افریقا کی مارکیٹ پر بھی چھاگئے

الیکٹرک گاڑیوں، ہوم اپلائنسز اور الیکٹرانکس کی دوسری بہت سی اشیا کے ساتھ ساتھ چین نے اب سیل فون مارکیٹ پر بھی دھاک بٹھادی ہے۔

افریقا میں سیل فون مارکیٹ پر چین کے تین برانڈ (آئی ٹیل، انفنکس اور ٹیکنو) چھائے ہوئے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ تینوں برانڈ چینی مارکیٹ میں کبھی پیش نہیں کیے گئے۔

جنوبی کوریا کے سیل فون جاینٹ سام سنگ اور امریکا کے ہائی ٹیک فون میکر ایپل نے بھی افریقا میں اپنا زوال دیکھ لیا ہے۔

غیر معمولی مقبولیت کی بدولت آئی ٹیل، انفنکس اور ٹیکنو نے افریقا میں سیل فون مارکیٹ کا 48 فیصد شیئر حاصل کرلیا ہے۔

ایپل کے آئی فون اور سام سنگ کے اسمارٹ اینڈرائیڈ فون بہت مہنگے ہیں۔ چین نے سستے برانڈ متعارف کراکے مارکیٹ کو مٹھی میں لے لیا ہے۔

ایپل کے ہائی پروفائل آئی فون 15 پرومیکس کو چین کی مارکیٹ میں بھی غیر معمولی مسابقت کا سامنا ہے۔ ایپل کے ڈیلرز نے فروخت میں کمی روکنے کے لیے آئی فون کا جدید ترین ماڈل 160 ڈالر کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ بیچنا شروع کردیا ہے۔

Read Comments