ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ

میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا نیویارک میں 9 جون کو شیڈول ہے
شائع 03 مارچ 2024 09:58pm

امریکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹ کی قیمت ری سیل سائٹس پر ایک کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا نیویارک میں شیڈول ہے۔

9 جون کو شیڈول اس میچ کی کم سے کم آفیشل قیمت 6 ڈالر ہے۔

ری سیل مارکیٹ میں ٹکٹ دگنے یا اس سے بھی زائد ریٹ میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا وی آئی پی ٹکٹ 400 ڈالر کا ہے، لیکن ری سیل سائٹس پر اس کیلیے 40 ہزار ڈالر تک مانگے جارہے ہیں، اگر اس رقم کو پاکستانی روپے میں منتقل کیا جائے تو یہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

Read Comments