Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 01:12pm

اچکزئی کے گھر چھاپے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ، بات دور تک جائے گی، شہباز شریف

قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے پر ہنگامہ ہوا ہے جبکہ نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں محمود خان اچکزئی کا احترام کرتا ہوں لیکن ذاتیات کی بات ہوگی تو بات دور تک جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری ہے ، سیاسی رہبنماؤں نے سنی اتحاد کونسل لے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کی ہے۔

شہباز شریف

قومی اسمبلی اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی ذاتیات پر بات نہ کریں۔

محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں پانچویں دفعہ اس ایوان کا ممبر منتخب ہوا ہوں، ہم آئین کی پاسداری اور حفاظت کرنے کا حلف تو لیتے ہیں، یہ آئین ہی ہے جس نے ہم سب کو جوڑے رکھا ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی پاداش میں میرے گھر پر حملہ ہوا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ نہ میں نے کوئی جذباتی تقریر کرنی ہے نہ کسی کو بے عزت کرنا ہے، ہمارے گھر پر 15 سال سے لڑائی ٹھونس دی، ہمارے 200 افراد مرے، یہ ملک ایک جماعت سے نہیں چلے گا، ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو آئیے مل کر بیٹھیں، اس پارلیمنٹ میں جاسوسی اداروں کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کل میں پارٹی کی طرف وزارت اعظمی کا امیدوار تھا، میری جماعت نے مجھے 92 ووٹ دیے تھے، میں تقریر کررہا تھا تو اس کا ایک لفظ بھی حذف نہیں کیاگیا میری تقریرکومکمل طورپربراہ راست نہیں دکھایاگیا جبکہ سرکاری ٹی وی پرشہبازشریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ کل محمود اچکزئی کےگھرپرچھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر سے 2 گارڈز کو اٹھایا گیا، ہم محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی شدید مذمت کرتےہیں اور اس کے خلاف قرارداد پیش کریں گے۔ ہمارےکارکن پرتشددکےخلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی ( پی کے میپ ) کے سربراہ اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے صبح پتہ چلا کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ مارا گیا، چھاپہ مار کر صدارتی الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے شہبازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے چھاپے کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی۔

Read Comments