Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2024 01:01pm

شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کل طلب

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری سیکرٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار عبدالرازق اور سردارشہبازکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لی ہے، ہمیں شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سیکرٹری ای سی ایل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Read Comments