’جو بائیڈن اپنی لڑائی خود لڑیں‘ ٹرمپ امریکی صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار

اہم فیصلہ ہے جو ملک میں اتحاد پیدا کرے گا، سابق امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ
شائع 05 مارچ 2024 11:51am

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کےلیے اہل قرار دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے سال دوہزار چوبیس کے صدارتی انتخاب میں ان کی پارٹی نامزدگی کے لیے پرائمری ووٹنگ بحال کردی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریاستیں ایک صدارتی امیدوار کو ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے خانہ جنگی کے بعد کی ایک آئینی شق کو استعمال نہیں کر سکتیں۔

عدالت نے رائے دی کہ یہ اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے۔

عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کولوراڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ قائم نہیں رہ سکتا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے یہ بہت اہم فیصلہ ہے جو ملک میں اتحاد پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن اپنی لڑائی خود لڑیں، پراسیکیوٹرز اور ججز کو استعمال کرکے اپنے حریف کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔

Read Comments