Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2024 10:48pm

’جب ہوش میں ہی نہیں رہو گے۔۔۔‘ ایلون مسک کا زکام کی مشہور دوا پر مزاحیہ طنز وائرل

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نہ صرف امیر ہیں بلکہ ان کی حسِ مزاح بھی کافی اچھی ہے، جس کا اظہار وہ گاہے بگاہے کرتے رہتے ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے نزلہ، زکام اور الرجی کے ایک سیرپ بینیڈرل کو اس کی نشہ آور خصوصیات کے باعث طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ایک میم شیئر کی، جس میں گھاس پر پڑے ہوئے ایک آدمی کی تصویر پیش کی گئی تھی، جبکہ بینیڈریل کا لوگو نمایاں طور پر اوپر بائیں کونے میں دکھایا گیا تھا۔

اس تصویر کے ساتھ مسک نے کیپشن میں لکھا ’الرجک ری ایکشن کے لیے بینیڈرل کی مارکیٹنگ آن اسپاٹ ہے‘۔

اس کے بعد تصویر کے اندر ایک پنچ لائن لکھی گئی تھی، ’اگر آپ بے ہوش ہو جائیں گے تو چھینک ہی نہیں پائیں گے‘۔

بینیڈرل کا کیمیائی نام ”Diphenhydramine“ ہے اور لوگ بڑے پیمانے پر اسے الرجی، بخار، اور عام سردی سے وابستہ علامات کو دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس کے ضمنی اثرات میں سے ایک غنودگی یا مسکن دوا ہے، جو اسے الرجی سے لڑنے میں موثر بناتی ہے۔

ایلون مسک کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کے اثرات پر کچھ مزاحیہ پوسٹ شئیر کیں۔

Read Comments