Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2024 08:01pm

عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی

عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا ہے کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے سابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں اور ہم تمام فیکٹس پہلے سے دے چکے ہیں پورے ملک میں 40 فیصد تک ٹرن آؤٹ رہا ہے، سپریم کورٹ نے کئی بار کہا کہ یہ ان نیچرل ٹرن آؤٹ ہے، بہت سے حلقوں سے ہمیں نوے فیصد ٹرن آؤٹ ملا اور ہمیں ہروایا گیا، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کی انٹری کرتا ہے، اگر فارم 45 میں کوئی غلطی بھی ہو تو سب کے ساتھ درستی والا ڈاکیومنٹ شیئر ہوتا ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی بات سے تھوڑا اختلاف کرتا ہوں یہ ففتھ جنریشن نہیں فرسٹ جنریشن والے اقدامات کیے گئے، الیکشن کمیشن نے کل بہت سے حلقوں کے فارم 45 شیئر کیے، پھر بہت سے حلقوں کے فارم 45 ویب سائٹ سے ہٹا دیئے، الیکشن کمیشن نے ٹیمپرڈ فارم 45 خود اپنی ویب سائٹ پر ڈالے، یہ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دھاندلی میں کون کون ملوث تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ نور عالم خان خود بھی حیران ہیں مجھے اتنے زیادہ ووٹوں سے کیوں جتوادیا گیا؟ بلوچستان، سندھ اور تمام صوبوں میں عجیب و غریب طریقوں سے نمبرز بدلے گئے، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر اتنے ووٹرز بھی نہیں تھے جتنے نمبرز بنا دیئے گئے کچھ فارم 45 پر تو پڑھا بھی نہیں جا رہا کہ لکھا گیا ہے۔

Read Comments