Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2024 08:08pm

بے خوف بچے نے دفتر میں گھسنے والے تیندوے کو قید کرلیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں ایک تیندوا بینکویٹ ہال میں گھس آیا جسے وہاں بیٹھے بہادر بچے نے قید کردیا۔

بارہ سالہ بچہ موبائل فون پر گیم کھیل رہا تھا، اس دوران ہال کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا۔

جیسے ہی بچے نے تیندوے کو کمرے میں داخل ہوتے دیکھا، وہ بھاگ کر باہر نکلا اور دروازہ بند کر دیا۔

اس واقعے کی ویڈیو میں بچے کو بینکوئٹ ہال کے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی بچے نے شور مچایا مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔

بعد ازاں مقامی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تیندوے کو پرسکون کیا، پھر اسے پنجرے میں بند کر دیا گیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بچے نے بتایا کہ وہ بینکوئٹ ہال کے دروازے کے پاس بیٹھا تھا جب تیندوا اندر داخل ہوا۔

اس نے کہا کہ وہ گھر گیا اور اپنے والد کو اطلاع دی جنہوں نے ہال بند کر دیا۔

Read Comments