صدارتی انتخابات، پی پی نے پی ٹی آئی پی سے مدد مانگ لی

پی پی وفد کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین سے ملاقات
شائع 06 مارچ 2024 11:02pm

پاکستان پیپلز پارٹی وفد کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی وفد نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے محمود خان سے صدراتی انتخابات میں مدد مانگ لی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان موجود تھے۔

پیپلز پارٹی وفد نے آصف علی زرداری کی صدارتی انتخاب کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کا وفد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چئیرمین سابق وزیرا علی محمودخان سے ملا قات کی ہے۔

ملاقات میں محمود خان سے ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات مین پیپلز پارٹی وفد نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے محمود خان سے صدراتی انتخابات میں مدد مانگی ہے۔

پی ٹی آئی پی چیئرمین محمود خان کا پی پی پی کے ساتھ مل کر مزید متحرک کردار ادا کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

Read Comments