Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2024 07:21pm

میری ٹائم ڈیفنس نمائش ، پاک بحریہ کےجہاز کا دوحہ میں شاندار استقبال

دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد کی شرکت،شاندار استقبال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

نمائش میں شریک بحری افواج کے اعلی حکام بشمول روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کو دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Read Comments