Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2024 07:58pm

ہیلپ کابورڈ اٹھائے دو نوجوانوں کو دیکھ کر مریم نواز نے کیا کیا ؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسرگودھا سے واپسی پرہیلپ کابورڈ اٹھائےدو نوجوانوں کودیکھ کررک گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گاڑی رکوائی اورٹرن لیکر نوجوان کے پاس واپس پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے دونوں نوجوان سے خیر یت دریافت کی نوجوان وزیر اعلیٰ مریم نواز کوغیر متوقع طورپردیکھ کرخوشی سےنہال نظر آئے۔

نوجوان نے گفتگو کرتے مریم نواز کو بتایا کہ ن لیگ کا والنٹیئر ہوں، اپکے انتظار میں صبح سےکھڑا ہوں۔

نوجوان نے مریم نواز سے انوکھی خواہش کا بھی اظہار کیا کہا کہ گھڑی چورکو بس اب جیل میں ہی رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کولڈ ڈرنک پلانے کی پیشکش پرورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments