Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2024 08:51pm

حوثیوں کے بحری جہازوں پر میزائل حملے، متعدد ہلاکتیں

غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 13 مزید زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب حوثیوں کے بحری جہازوں پر میزائل حملوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

نوصائرت کیمپ اور مسجد پر اسرائیلی بمباری سے دس افراد شہید ہوئے، جبکہ بھوک سے 20 فلسطینیوں کی اموات ہوئیں۔

غزاہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان گنوا دیتے ہیں۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 30 ہزار 717 ہوچکی ہے، جبکہ 72 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

رفاہ میں حماس نے عوام کے تحفظ کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے اور جوانوں کا شہر میں گشت جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 3500 رہائشی یونٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے، غیرقانونی بستیاں فلسطینی علاقوں میں بنائی جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق، مغربی کنارہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہو جائے گا۔

بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حوثیوں نے بحری جہازوں پر میزائل حملے کیے ہیں جس میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

بحیرہ احمر میں حوثیوں نے بارباڈوس کے جھنڈے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، میزائل حملے کے بعد جہاز پر آگ لگ گئی، جس سے جہاز کے 5 ارکان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

Read Comments