Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 10:02am

جسٹس ملک شہزاد احمد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی لاء افسران، انتظامی افسران،عدالت عالیہ لاہور کے افسران سمیت دیگر شریک ہوئے۔

گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبار کباد دی۔

حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 38 رہ گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔

جسٹس صداقت علی خان انتظامی کمیٹی کا حصہ بن گئے۔

Read Comments