Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2024 01:20pm

ذوالفقار بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی ہیروقراردینےکی قراردادکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔

قراردادحیدرعلی گیلانی نے پنجاب اسمبلی ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

اس سے قبل جمعرات کو سندھ اسمبلی نے ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بھی ایسی ہی ایک قرارداد منظور کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ قراردادیں بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے سامنے آنے کے بعد منظور کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے رواں ہفتے قرار دیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئرٹرائل نہیں ملا۔

تاہم عدالت عظمیٰ نے بھٹو کی پھانسی کو جوڈیشل مرڈر یا عدالتی قتل قرار نہیں دیا جیسا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے۔

عدالت عظمیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو ختم یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

Read Comments