Aaj Logo

شائع 08 مارچ 2024 05:39pm

پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی اختتامی تقریب

پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثے بحری وفضائی جہاز، آبدوزوں نے جنگ کے تناظر میں عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا۔ سی اسپارک کے دوران لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

دشمن کے بحری بیڑے کو سمندر میں جوائنٹ آپریشن کے ذریعے نشانہ بنانے کی مشق بھی کی گئی، سی اسپارک 2024 میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے مشق کی سرگرمیوں سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔

مشق میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، پاک فوج ، فضائیہ کے اہلکار اور جنگی اثاثوں نے جوائنٹ آپریشنز میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور مشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Read Comments