صدارتی انتخاب: سنی اتحاد کونسل کا پنجاب اسمبلی کے 24 ارکان کے ووٹ پر اعتراض

ارکان پر اعتراض کے بارے پریزائیڈنگ آفیسر کو تحریری درخواست بھی دے دی
شائع 09 مارچ 2024 01:56pm

صدارتی انتخاب میں سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کے 24 ارکان پر اعتراض اٹھا دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے جمعہ آٹھ مارچ کو حلف اٹھانے والے 24 ارکان اسمبلی پر اعتراض کیا۔

اپوزیشن نے مخصوص نشستوں کے ان ارکان پر اعتراض کے بارے پریزائیڈنگ آفیسر کو تحریری درخواست بھی دے دی۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے آئین کے مختلف آرٹیکلز کا حوالہ دے کر 24 ارکان کے ووٹ پر اعتراض کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں جمعہ آٹھ مارچ کو خواتین ، اقلیتوں کی 24 نشستوں پر ن لیگی ارکین نے حلف اٹھایا تھا۔ جب کہ اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

Read Comments