پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات و دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع

فارم 65 پرمشتمل پارٹی سربراہ کاسرٹیفیکیٹ بھی جمع کروادیاگیا۔
شائع 09 مارچ 2024 04:58pm

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات ودستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی، تفصیلات پی ٹی آئی کےرؤف حسن کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فارم 65 پرمشتمل پارٹی سربراہ کاسرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا ہے ۔

ودستاویزات میں مرکزی کورکمیٹی کےارکان کے نام اور تفصیلات سمیت نو منتخب پارٹی عہدے داروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

مرکزی اور صوبائی سطح پر نو منتخب پارٹی عہدے داروں کی تفصیلات بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔

فیڈرل الیکشن کمشنر کے نوٹیفکیشن کے علاوہ دیگر دستاویزات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں۔

Read Comments