نوشہرہ : پولیس اہلکار اور ساتھی کو رکشے سے اتار کر قتل کردیا گیا

دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا
شائع 10 مارچ 2024 03:00pm

نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے چنگ چی رکشہ سے پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو اتار کر قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے خیشگی میں پیش آیا۔

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار اور اس کے چچاز زاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے ہونے والوں کی شناخت پولیس اہلکار اشفاق اور اس کے چچا زاد بھائی کاظم کے نام سے ہوئی۔

دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

Read Comments