Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2024 05:04pm

اٹھارہ سالہ حکومتی ادوار کی مختصر ترین وفاقی حکومت تشکیل پاگئی

نئی وفاقی حکومت وجود میں آگئی ہے اور اس نئی حکومت کا حجم گزشتہ اٹھارہ سالہ حکومتی ادوار کے تناسب سے انتہائی کم ہے، یہ نئی حکومت اٹھارہ وزیروں اور ایک وزیر مملکت پر مشتمل ہے، یعنی 2024 کی حکومت مجموعی طور پر 19 اراکین پر مشتمل ہے۔

اس سے قبل2008 میں بننے والی پیپلز پارٹی کی حکومت 60 وزراء پر مشتمل تھی، اس کابینہ میں 38 وفاقی وزیر اور 18 وزراء مملکت شامل تھے، دو مشیر اور دو معاون خصوصی بھی کابینہ کا حصہ تھے۔

2013 میں بننے والی ن لیگ کی حکومت میں وفاقی کابینہ 59 اراکین پر مشتمل تھی، اس کابینہ میں 32 وفاقی وزراء، 15 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاونین تھے۔

2018 میں پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اراکین کی تعداد 52 تھی جس میں 25 وفاقی وزیر، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 19 معاونین خصوصی تھے۔

جبکہ2022 میں پی ڈی ایم حکومت میں 70 وفاقی کابینہ اراکین تھے جن میں سے 34 وفاقی وزیر، 7 وزیرِ مملکت،4 مشیر اور 25 معاونین خصوصی تھے۔

Read Comments