Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2024 07:32pm

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر آگیا

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک 1445ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بنگلا دیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بھی ملک میں 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

علاوہ ازیں، سعودی عرب، افغانستان اور خلیجی ریاستوں میں آج پہلا روزہ تھا، جبکہ مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

Read Comments