علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کی اجازت کے بغیر چیف سیکرٹری کو ہٹا دیا

چیف سیکرٹری تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی ہوتی ہے
شائع 11 مارچ 2024 11:32pm

خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کو علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کی اجازت کے بغیر عہدے سے ہٹایا دیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے چیف سیکرٹری ندیم کو تبدیل کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

صوبے کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا اقدام کبھی نہیں اٹھایا گیا، وزیراعلیٰ امین اللّہ گنڈا پور نے خود سے چیف سیکرٹری کو ہٹایا اور نئے چیف سیکرٹری کو تعنیات بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی ہے۔

Read Comments