Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2024 11:09am

رمضان شوگر ملز ریفرنس : حمزہ شہباز کو ایک پیشی کا استثنیٰ مل گیا

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استنثیٰ کی درخواست منظور ہوگئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریفرنس پر کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلا نے استنثیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیئے جائیں گے۔

Read Comments