Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2024 08:00pm

کراچی: سات روز قبل کھلے سمندر میں ڈوبی کشتی کے تمام لاپتہ ماہیگیروں کی لاشیں نکال لی گئیں

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو ٹھٹھہ کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی ”الاسد“ کے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاک بحریہ نے چار لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے ہیں۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشتی ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

14 ماہی گیروں کی جان لینے والا سمندر لاشیں اگلنے لگا

سات روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانے والی الاسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے 31 کو بچالیا گیا تھا۔

حجامڑو کریک میں ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ 14 ماہی گیروں میں سے 10 کی لاشیں گزشتہ روز مل گئی تھیں، باقی چار ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نیوی، ایدھی فاؤنڈیشن اور میرین سکیورٹی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور لاشیں نکال لی گئیں۔

واضح رہے کہ تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے تھا۔

Read Comments