9 مئی مقدمات: عمران خان اور شریک ملزمان میں آج بھی چالان کی نقول تقسیم نہ ہوسکیں

آئندہ سماعت پر مقدمے کے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہوں گی
شائع 13 مارچ 2024 11:51am

نو مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شریک ملزمان میں آج بھی چالان کی نقول تقسیم نہ ہوسکیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور شریک ملزمان میں آج بھی چالان کی نقول تقسیم نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

آئندہ سماعت پر مقدمے کے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔

Read Comments