Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2024 12:05pm

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا شیڈول فائنل کردیا، کیویز ٹیم میچز کھیلنے 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، میچز راولپنڈی اورلاہور میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سکیورٹی وفد کے گرین سگنل کے بعد پی سی بی نے پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

سیریز کے پہلے تین میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18، 20 اور21 اپریل کو کھیلے جاٸینگے۔

اس کے علاوہ 25 اور27 اپریل کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام پانچ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 17 ماہ میں یہ تیسرا دورہ پاکستان ہوگا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے جو ہمارے دونوں کرکٹ ممالک کے درمیان موجود ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایک اور مسابقتی سیریز ہوگی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔

Read Comments