Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2024 09:25pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس شہداء کے ورثاء کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیس شہداء کے ورثا کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کو 3 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ تین ارب روپے کا فنڈز سے پولیس کے لئے بکتر بند گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر جدید آلات خریدے جائیں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس کے لیے بکتر بند گاڑیوں اور اسلحہ کی خریداری کے لیے3 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیس شہداء کے ورثاء کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت پولیس شہداء کے ورثا کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہداء کوٹہ کے تحت شہداء کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کے لیے ون ٹائم کوٹہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ون ٹائم کوٹہ مقرر کرنے سے شہداء کوٹہ کے تحت بھرتی کے منتظر تمام شہداء کے بچے بیک وقت بھرتی ہوسکیں گے کیونکہ شہداء کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے پولیس شہداء کے بچے کئی سالوں سے بھرتی کے منتظر ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے اس مقصد کے لیے کابینہ کی منظوری کے لیے کیس تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پولیس کو 3 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ تین ارب روپے کا فنڈز سے پولیس کے لئے بکتر بند گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر جدید آلات خریدے جائیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے اجلاس میں تمام ڈویژن میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی

لاہور ہائیکورٹ کی ریسٹورینٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کیاجازت

علی امین نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے، اہم شخصیات کو سکیورٹی دینے سے متعلق قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے۔

Read Comments