Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2024 10:15am

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی۔۔ ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو40 کےذریعے چلایا گیا۔

مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی۔

ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔

یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Read Comments