Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2024 10:21pm

غزہ کے حوالے سے قرارداد پر قومی اسمبلی میں ’نو نو‘ کے نعرے

قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف پیش ہونے والی قرارداد پر سنی کونسل ارکان نے مخالفت میں نعرے لگا دیئے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہوئی، تحریک شازیہ مری کی جانب سے پیش کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی کے رائے لینے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے دو بار ’’نو‘‘ کہا۔جس پر اسپیکر ایاز صادق حیران رہ گئے اور پوچھا کہ یہ غزہ کی قرارداد ہے، کیا آپ اس کی مخالفت کر رہے ہیں؟

جس پر کوئی جواب نہیں آیا، اسپیکر تحریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھی تو پھر کسی نے نو کی آواز لگادی، اجس پر ایاز صادق نے کہا ہم نے نوٹ کرلیا ہے، کس نے نو کہا ہے۔

قرارداد ایک بار پھر باضابطہ منظوری کیلئے ایوان کے سامنے پیش کی گئی تو پھر کسی نے ’نو‘ کی آواز لگادی، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے ناراضگی کا اظہار لیا اور بولے خدا کا واسطہ ہے اس کو تو متفقہ رہنے دیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قرار داد پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے ’نو نو‘ کے نعروں پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔

بلاول بھٹو نے واقعے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ’شیم آن پی ٹی آئی‘۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعروں کو شرمناک قرار دے دیا۔کہا کہ پی ٹی آئی ہو یا سنی اتحاد کونسل غزہ کے مسئلے پر سنجیدہ ہونا چاہیے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے۔

Read Comments