Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2024 07:31am

اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ایک اور قرار داد منظور

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی اقوام متحدہ میں ایک اور قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرار داد کے حق میں ایک سو تیرہ ووٹ ڈالے گئے، جب کہ چوالیس مملک غیر حاضر رہے۔

پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جنرل اسمبلی میں قرار داد پیش کی تھی۔

قرار داد میں مسلمانوں پر جاری تشدد کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

Read Comments